عوام 2018 کے عام انتخابات کو قاتل سر پرستوں کیلئے عبرت کا سال بنا دیں،مشتاق احمد خان

قاتل اور اس کو پالنے والے ان سیکولر لیڈر وں کا انجام بھی راؤ انور جیسا ہوگا،جماعت اسلامی ہی پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنا سکتی ہے،میر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

اتوار 18 فروری 2018 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2018ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ زرداری کہتا ہے کہ رائو انور بہادر بچہ ہے راؤ انور یونیفارم میں ایک بڑا دہشت گرد ہے راؤ انوار پاکستانی، پختون قوم اور قبائلی عوام کا مجرم اور 450 پاکستانیوں کا قاتل ہے جسے سپریم کورٹ نے مفرور قرار دیا ہے قاتل اور دہشت گر د ان سیکولر لیڈرز کا بہادر بچہ ہوتا ہے یہ لیڈرز مجرموں کے جتھے اور دہشت گردوں کو پالنے والے ہیں یہ انہی مجرموں کے ذریعے عوام کا استحصال کرتے ہیں ایسے قاتل اور اس کو پالنے والے ان سیکولر لیڈر وں کا انجام بھی راؤ انور جیسا ہوگا عوام 2018 کے عام انتخابات کو ان قاتل سر پرستوں کیلئے عبرت کا سال بنا دیں ان حکمرانوں سے خیر کی کو ئی توقع نہیںان لٹیروں نے ستر سال میں پاکستانیوں کے نام پر 84 ارب ڈالر کا قرض لیکر بیرون ملک جائیدادیں اور اکاؤنٹ بنائے جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے قائم کی گئی اسلامی نظام ہی کرپشن اور حقوق کے غصب کرنے کا توڑ ہے جماعت اسلامی قوم کو موروثی سیاستدانوں اور امریکی گماشتوں سے نجات دلانے کے لئے برسر پیکار ہے جماعت اسلامی ہی پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنا سکتی ہے ہماری جنگ ان لٹیروں سے ہے ان سے حقوق چھین لینے کا وقت آگیا ہے ہمارے حکمران اسلام کیخلاف خلاف ٹرمپ کی صف میں کھڑے ہیں اسی لئے ہماراقبلہ اول یہودیوں کے قبضہ میںہے عوام2018 کے الیکشن کو جماعت اسلامی کیساتھ مل کر دین و وطن کو لوٹنے والے ان درندوں کی ضمانتیں ضبط کرکے ان لٹیروں کو جیلوں میں بند کر دینے کا سال بنادینگے اب ناموس رسالت و ختم نبوتﷺ کے لٹیروں کو بھی گریبانوں سے پکڑ کر نشان عبرت بنائینگے، قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کے مجرموںکے گریبان بھی پکڑے جائیں گے اور ایک ایک جرم کا حساب لیا جائے گا ستر سال سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے قوم کو غربت اور قرضوں کی زنجیروں میں جکڑ نے کے علاوہ کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے واپڈا کالونی تارو جبہ نو شہرہ میں میں ایک بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نو شہرہ انوا ر الاسلام ، جماعت اسلامی کے امید وار pk-12 جو ا د نبی سینا اور صہیب الدین کا کا خیل نے بھی خطاب کیا صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ عوام ان حکمرانوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈال کر ان کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکالیں ان حکمرانوں نے قوم کو صحت ، تعلیم ، ترقی اور قومی عزت سے محروم کیا ، ہماری آزادی گروی رکھی،ہمارے بچوں اور بچیوں کی جان اور عزت کی حفاظت کرنے کی بجائے اپنے مفادات اور ایجنٹوں کو تحفظ فراہم کیا انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کے خلاف تحریک اٹھانے کا وقت آگیا ہے پاکستان کی یہ نام نہاد سیاسی جماعتیں دراصل پبلک لمیٹڈ کمپنیز ہیں لوگ یہاں منافع کمانے کیلئے ٹکٹ کیلئے سرمایہ کاری کرتے ہیں اورموروثی سیاست کی حفاظت کر تے ہیں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں 343پارٹیوں میں صرف جماعت اسلامی ہی واحد پارٹی ہے جس میں آف شور کمپنیوں والے نہیںہمارے کسی ایم این اے ، ایم پی اے، وزیر، سینیٹر حتیٰ کہ کسی بلدیاتی نمائندے پر بھی کرپشن کا الزام نہیںہمارے بچے امریکہ و یورپ میں نہیں پلتے جماعت اسلامی غریبوں اور عوام کی پارٹی ہے جماعت اسلامی کی حکومت آئے گی تو ملک میں قرا آن و سنت کا نظام قائم کرے گی ہر فرد کو گھر اور ہر بچے کو تعلیم اور ہر نوجوان کو روزگار فراہم کرے گی اور جس کو روزگار نہ مل سکے اس کو لازمی بیروزگاری الاؤنس دیا جائے گا پانچ خطر ناک بیما ریوں کا علاج مفت کیا جائے گا ہر یو سی کی سطح پر کھیل کے میدان بنائے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل نشہ کی لعنت سے محفوظ رہ سکے مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔