سٹی پولیس کے چھاپے ، پولیس مقابلہ ، دہشت گرد ، لیاری گینگ وار کا رکن، ڈکیت کرمنلز، جرائم پیشہ سمیت 106ملزمان گرفتار

اتوار 18 فروری 2018 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) ضلع سٹی پولیس کے چھاپوں پر چھاپے ، پولیس مقابلہ ، دہشت گرد ، لیاری گینگ وار کا رکن، ڈکیت کرمنلز، جرائم پیشہ سمیت 106ملزمان گرفتار ، گرنیڈ ، اسلحہ، منشیات، ایرانی ڈیزل، لوٹا ہوا مال اور دیگر پراپرٹی برآمد ۔ کاروائی ضلع سٹی کے 16تھانوں نے کی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع سٹی شیراز نذیر کے خصوصی ٹاسک اور ہدایات پر کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف ضلع سٹی کے 16تھانوں بغدادی، چاکیواڑہ، سٹی کورٹ، ڈاکس، عید گاہ، گارڈن، جیکسن، کے پی ٹی، کلا کوٹ، کلری، کھارادر، میٹھا در، موچکو، نبی بخش، نیپیئر اور رسالہ پولیس نے کاروائیاں کیں۔

دہشت گردی میں ملوث ملزمان ، لیاری گینگ وار سے مقابلے اور ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں کے خلاف SHOمیٹھا در نثار اعوان ، SHOبغدادی افتخار آرائیں، SHOگارڈن غلام نبی آفریدی، SHOجیکسن عبید الله ، SHOکلا کوٹ ارشد خان، SHOکلری گل حسن، SHOموچکو بابر حمید، SHOنیپیئر اعظم خان نے کاروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

کاروایئوں کے دوران ضلع سٹی کے 16تھانوں کی پولیس نے مجموعی 106ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار شدگان میں 2دہشت گرد، ایک لیاری گینگ وار کا اہم ملزم ،20ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز ، لیں مافیا کا ایک اہم ملزم ، 13مضر صحت گٹکا و مین پوری سپلایئر، 28جواری سٹوری، مفرور و اشتہاری و متفرق مقدمات میں ملوث 23ملزمان ،جبکہ اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل سپلائیر ایک ملزم بھی شامل ہے۔ گرفتار ملزمان سے 2ہینڈ گرنیڈ (آوان گولہ)، 20پستول، 20میگزین، درجنوں کارتوس، ہزاروں پیکٹ مضر صحت گٹکا و مین پوری، 10کلو چرس، 1450لیٹر ایرانی ڈیزل، مسروقہ و لوٹا ہوا مال، داؤ پر لگی رقم اور آلاتِ قمار بازی برآمد کر لیے۔ ایس ایس پی ضلع سٹی شیراز نذیر نے کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر ضلع سٹی کے ایس ایچ اوز کو شاباش دیں اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :