لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جیت عوام اور جمہوریت کی جیت ہے ،ْشاہد ریاض ستی

انتشار اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کرکے اپنا ووٹ عملی خدمت کی سیاست کو دیا ہے ،ْرہنما مسلم لیگ (ن)

اتوار 18 فروری 2018 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وسابق پارلیمانی سیکریٹری پنجاب شاہد ریاض ستی نے کہا ہے کہ لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جیت عوام اور جمہوریت کی جیت ہے جنہوں نے انتشار اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کرکے اپنا ووٹ عملی خدمت کی سیاست کو دیا ہے ․ انہو ںنے یہ بات مسلم لیگ ن کے ورکروں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ․ انہو ںنے کہا کہ اس عوامی فیصلے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے طرز سیاست پر نظر ثانی کرنی چائییے اور بیچ چوراہے ایک دوسرے پر بے جا الزامات لگانے کی سیاست ختم کرکے ملک میں مثبت جمہوری قدروں کو فروغ دینا چائییے ․ انہو ںنے کہا کہ پاکستان کے عوام اب سیاسی طور پر باشعور ہو چکے ہیں اور وہ سچ اور جھوٹ میں تمیز کر سکتے ہیں ․ لودھراں کے عوام نے جس سیاسی بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے وہ خوش آئیند ہے اور اس بات کا اعلان بھی ہے کہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن ملک بھر سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی ․