کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت کردے ، ساری عمر کے لیے سیاست سے ریٹائر ہوجاؤنگا، پیچھے ہٹنے والے نہیں ‘2018ء کے عا م انتخابات میں سا زشی عنا صر سے بدلہ لینگے،2018 ء میں انگلی اٹھانے والوںکے ڈبے خالی نکلیںگے

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کاشیخو پو رہ میں ایک بہت بڑے عوامی جلسہ سے خطا ب

اتوار 18 فروری 2018 20:40

شیخوپورہ۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی یہ ثابت کردے کہ نواز شریف نے دس روپے کی بھی رشوت لی ہو اور قو می خزانے کولوٹاہو ساری عمر کے لیے سیاست سے ریٹائر ہوجاؤنگا، ، پیچھے ہٹنے والے نہیں ‘ 2018ء کے عا م انتخابات میں سا زشی عنا صر سے بدلہ لیں گے، ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے شیخو پو رہ میں ایک بہت بڑے عوامی جلسہ سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے ورکرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں اوراللہ ہمار ے ساتھ ہے‘آپ نے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے‘آج میں نیا شیخوپورہ دیکھ رہاہوں،انتخابات لڑنے والوں کو کا میا بی کی مبارکباد دے دو ، محمدنواز شریف کا آج آپ نے ہاتھ تھاما ہے، مجھے موقع ملا تو شیخو پورہ کی بھر پور خدمت کرونگا ‘بجلی آرہی ہے، غربت ختم ہو رہی ہے، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں‘ فولادی جسم رکھتے ہیں، محمد نواز شریف نے کہا کہ آج سب میرے دشمن بنے ہوئے ہیں اور مجھ سے انتقام لینا چاہتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ہم ملکر پاکستان کی قسمت کو بدلیں گے‘ میں اپنی بہنوں ،بچوں ،بیٹیوں اورماؤں سے کہتاہوں کہ ووٹ کو عزت دو‘ سی پیک منصوبہ ہم نے شروع کیا، انہوں نے کہا کہ2018 ء میں انگلی اٹھانے والوںکے ڈبے خالی نکلیںگے ،پی پی پی کی تو ویسے ہی چھٹی ہوگئی ہے ، یہاںمیاں جاوید لطیف،رانا تنویر،برجیس طاہر میر ے جانثا ساتھی ہیںاور مجھے ان سب پر زیادہ نا ز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا، پچھلے ستر سالوں کی تاریخ کو ہم ملکر بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر تعلیم ،صحت اورروشنیاں چاہتے ہو تو ووٹ کو عزت دینا ہوگی‘آپ کے ووٹ کا تقدس سب کو کرنا ہوگا ۔مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ وقت آرہاہے کہ ایک حقیقی جے آئی ٹی بنے گی اور ایک ناایک دن حساب ہو گا‘انہوں نے ورکرز سے وعدہ لیا ہے کہنواز شریف کا ساتھ دینگے‘عدل کی تحریک میں نواز شریف کا ساتھ دینگے‘اس سیاسی جدوجہد کے لیے آپ کے ساتھ ملکر جنگ لڑوں گی۔