ملتان، تین روزہ ’’بلیوفیئر ‘‘میں آٹھ درجن سے زائد سٹالز لگانے کافیصلہ

اتوار 18 فروری 2018 20:30

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ملتان کے زیراہتمام ٹیڈیپ اورسمیڈا کے تعاون سے منعقدہونے والے جنوبی پنجاب کے بڑے تجارتی میلے تین روزہ ’’بلیوفیئر‘‘میں ایک سوکے قریب عالمی معیار کے سٹالز لگانے کافیصلہ کیاگیاہے۔پانچ اپریل سے شروع ہونیوالے ’’بلیوفیئر‘‘ کے انتظامات اورپروگرام کی تشکیل کیلئے وومن چیمبر آف کامرس ملتان کااجلاس صدرفلزاممتاز کی صدارت میں منعقدہوا جس میں سینئر ممبران زاراکیتھران ،رضیہ شاہ ،معصومہ سبطین ،حمیرا بتول ،عنبرین عباس اورایم پی اے خولہ امجد کی تجاویز کی روشنی میں ’’بلیوفیئر‘‘کے موقع پرخصوصی سیمینار سی پیک کے تناظرمیں’’ بزنس پیشہ خواتین کی تجارتی حکمت عملی ‘‘کے موضوع پرمنعقد کرانے جبکہ ڈیزائننگ ،مارکیٹنگ اورمصنوعات کی تیاری عالمی منڈیوں کی ضروریات کے مطابق تیارکرنے کی ترتیب ،معلومات بھی مہیاکی جائیں گی۔

(جاری ہے)

فلزاممتاز نے بتایاکہ لاہور اورکراچی کی بڑی بڑی فرمز جوہینڈمیڈ مصنوعات کی خریداری اوران کو پرموٹ کرتی ہیں ان کے نمائندوں کو بھی بلارہے ہیں ۔اسی طرح مارکیٹنگ لنکیج کاپروگرام بھی بنایاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ ’’بلیوفیئر‘‘میں شرکت کے خواہش مندوں کی پورے ملک سے تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ہم نے اپنی ممبران کو کہاہے کہ وہ سٹالز کوشراکت کی بنیاد پرلے لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بزنس پیشہ خواتین کی شرکت کو یقینی بنایاجاسکے ۔

انہوںنے کہاکہ ہماری ضلعی حکومت سے درخواست ہے کہ اس تجارتی میلے کے این اوسی اورسیکورٹی کے معامالات کو ترجیحی طورپرحل کیاجائے جس میں گزشتہ سالوں کے تجربات کی روشنی میں امید ہے کہ ہرروز پانچ ہزار سے زائد افراد اس کو دیکھنے اورخریداری کیلئے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :