روس میں چرچ کے باہرفائرنگ، 4 افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 فروری 2018 20:24

روس میں چرچ کے باہرفائرنگ، 4 افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے
ماسکو(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری 2018ء) : روس میں ایک نامعلوم حملہ آور نے چرچ کے باہرفائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی میڈیا کا کہناہے کہ ایک حملہ آور نے روس کے جنوبی علاقے میں چرچ کے باہراندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں 4افراد ہلاک اور 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا نے مزید بتایاکہ چرچ کے باہر حملہ آور نے اس وقت فائرنگ کردی جب لوگ چرچ سے باہر نکل رہے تھے۔

تاہم وہاں پرموجود پولیس اہلکاروں نے بھی حملہ آور کی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا۔پولیس کی جوابی کاروائی میں حملہ آور کومار دیاگیا ہے۔ دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا اور مشتبہ افراد کی نگرانی بھی شروع کردی ہے ۔جبکہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی افراد کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :