Live Updates

باریاں بانٹنے والوں کا دورختم ہوچکاہے ،،اسدقیصر

پاکستان کی بقاء اور اسکو ترقیافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکرنے کیلئے عمران خان جیسے دیانتداراور نڈرسیاستدان کی ضرورت ہے،سپیکر خیبرپختونخوا

اتوار 18 فروری 2018 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ باریاں بانٹنے والوں کا دورختم ہوچکاہے جنہوںنے کرپشن اور اقرباپروری کو پروان چڑھاکر غریب عوام کا استحصال کیا۔پاکستان کی بقاء اور اسکو ترقیافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکرنے کیلئے عمران خان جیسے دیانتداراور نڈرسیاستدان کی ضرورت ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی دورمیں صوابی کے عوام کی محرومیوں کا آزالہ کیا گیا ۔صوابی میں اربوں روپے کی لاگت سے میگاپراجیکٹس کا اجراء کرکے ضلع کو خوشحالی کی راہ پر گامز ن کیا ۔انہوںنے کہا کہ ان کی زندگی اور سیاست کامقصد عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنا ہے جوکہ صوابی کے عوام پر روزروشن کی طرح عیاں ہے ۔تحریک انصاف ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے منشورپر عمل کرکے دکھایا اور خیبرپختونخوامیں تبدیلی کا وعدہ پوراکیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ان خیالات کا اظہار صوابی کے مواضعات موسیٰ بانڈہ ،دل آرام بانڈہ اور بٹاکڑہ وغیرہ میں بڑے بڑے شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسوں کے اختتام پر سینگڑوں لوگوں نے دیگرپارٹیوں سے مستحفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کی ۔سپیکر نے کہا کہ صوابی کے عوام اب باشعور ہو گئے ہیں وہ اب پختون ولی ،اسلام اور قائداعظم کے روشن پاکستان پر دھوکہ نہیں دکھائیں گے ۔

مسلم لیگ (ن) کے دورمیں صوابی کے عوام کے ساتھ ہمیشہ زیادتی کی گئی کبھی گدون کی مراعات چھین گئی اور کبھی پانی چوری کرکے صوابی کے لوگوں کو روزگار سے محروم کیا اسی طرح صوابی سے سوئی گیس کے پائپ دوسرے علاقوں کو شفٹ کریں صوابی دشمنی کا اظہار کیا۔انہوںنے کہا کہ عوام کو اے این پی کے تینوں دوربخوبی یاد ہیںپہلے دورمیں لوگوں کو کفن نہیں مل رہاتھا دوسرے دورمیں آٹا غائب اور تیسرے دورمیں لوٹ مارکرپشن اوردہشت گردی سے عوام دوچارہے جبکہ سیاسی مولویوں نے اسلام کی خدمت کرنے کی بجائے ہمیشہ اسلام آباد کی سیاست کی عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں مذکورہ بالاسیاسی پارٹیوں کے راہنما اب کس منہ سے ووٹ مانگنے آتے ہیں۔

انہوںنے اپنے ادوارمیں لوگوں کو صرف نعری بازی اور دھوکوں سے ورغلاتے رہے ۔انہوںنے کہاکہ انہوںنے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ اورخوشحالی بنانے کیلئے سیاست کرنے کا عہد کررکھاہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام کے بہترین مفاد میں سی پیک کی جنگ جیتی،سی پیک کی جانب سے صوبے میں میگامنصوبوں کے اجراء سے لاکھوںروزگارکے مواقع پیداہوں گے اور خوشحالی نیادورشروع ہوگا۔

خیبرپختونخواکے بے روزگاروں کو روزگارکی تلاش میں بیرونی ممالک سفر نہیں کرناپڑے گا۔ان کو اپنے صوبے میں بہترین روزگارمیسر ہوگا۔انہوںنے کہا کہ انہوںنے اپنے مٹی اور عوام کے لئے اپنے زندگی وقف کر دی ہے عوام نے الیکشن میں مجھ پر اعتماد کیا تھاتو اس کے جواب میں نے بھی ان کی عزت کا شلہ اونچھا کیاآج صوابی کے عوام کوئی بھی گری ہوئی نظرسے نہیں دیکھ سکتاجبکہ سابقہ ممبران اسمبلی نے صوابی کے پختونوں کو ان کا جائزہ حق نہیںدیا اب لوگ ان کے دھوکے والی نعروں میں نہیں آئیںگے اور صوبے میں پہلے سے زیادہ اکثریت سے تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :