وزیر اعلیٰ پنجاب کے علمی و ادبی مقابلہ جات کے تحت انٹر، ڈگری اور پوسٹ گریجوایٹ لیول ضلعی سطح کے مقابلوں کا انعقاد

اتوار 18 فروری 2018 20:00

جھنگ۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے علمی و ادبی مقابلہ جات کے تحت گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں انگریزی مباحثہ انٹر، ڈگری اور پوسٹ گریجوایٹ لیول ضلعی سطح کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تعمیرو ترقی اور آئندہ نسل کی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے اساتذہ کرام کا کلیدی کردار کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

انہوںنے طالبعلموں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ضائع ہونے سے بچائیں اور اپنے علم کو جدید فنون سے اپ ڈیٹ کرتے رہیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز سے عہدہ بر ہو سکیں۔بعد ازاںڈگری(گریجوایشن )سطح کے انگریزی مباحثہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ کے علی اسلام کو پہلی اور شعیب ظفر کو دوسری پوزیشن جبکہ پوسٹ گریجوایٹ لیول کے مباحثہ انگریزی میں ضلعی سطح پر محمد نعیم کو پہلی اور زین عباس کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :