خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرک میںاپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں کوئی بڑاترقیاتی منصوبہ نہیں دیا ،رحمت سلام خٹک

اتوار 18 فروری 2018 20:00

کرک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری رحمت سلام خٹک نے کہا ہے کہ تین مارچ کرک کے تاریخ میں بہترین دن ہو گا جب وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی ضلع کرک میں ترقیاتی منصوبوں کااعلان کرینگے اور کرک کے غیور عوام کے دلوں میں جگہ بنا لینگے، صوبائی حکومت نے ضلع کرک کے عوام کیساتھ انتہائی ناانصافی کی ہے ، ضلع میںپی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے پانچ سالہ دور اقتدار میں کوئی بھی بڑاترقیاتی منصوبہ تو نہ دے سکے اور تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ناصر خان نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی طرف موڑ کر نہیں دیکھا، پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہر دور میں عوام کی خوشحالی کا سوچا ہے،عوام کو ریلیف مہیا کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک شمولیتی پروگرام کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

رحمت سلام خٹک نے کہاکہ ضلع کی بہتری اور عوام کی خوشحالی میرا مشن ہے، اور اس مشن سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا، رنگین آباد تا ڈومیل دو رویہ سڑک اور انڈس ہائی وے کو دو رویہ کرنے کے احکامات ہو چکے ہے، اور جلد ان پر کام کا آغاز کیا جائیگا، جس کا سارا کریڈیٹ محمدنواز شریف کو جاتا ہے، نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں پورے پاکستان میں میگا پراجیکٹ شروع کئے، مگر مخالفین سے ہضم نہیں ہو اور میاں نواز شریف کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا آغاز کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :