کرک،ضلع نائب ناظم سجاد بارکوال کیخلاف عدم اعتماد تحریک کامیاب

اتوار 18 فروری 2018 20:00

کرک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام(ف) نے ضلع کونسل میںپی ٹی آئی کوپی ٹی آئی کے تعاون سے کلین بولڈ کردیا،ضلع نائب ناظم سجاد بارکوال کیخلاف عدم اعتماد تحریک کامیاب،جمعیت(ف) کی11،عوامی نیشنل پارٹی ،2آزاد ڈسٹرکٹ کونسلر ،ضلع ناظم سمیت تحریک انصاف کی9کونسلرنے نائب ناظم کیخلاف ووٹ استعمال کیا،پانچ کونسلر نے ضلعی نائب ناظم سجاد کے حق میں جبکہ 6کونسلر اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت(ف) کے گیارہ کونسلرز کے دستحط سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلع نائب ناظم سجادکیخلاف عدم اعتماد تحریک خصوصی سیشن کے آخری دن ڈراپ سین ہوگیا،تحریک کے حق میں23ووٹ پڑیں جبکہ مخالفت میں صرف پانچ کونسلرز نے ووٹ استعمال کیا جبکہ6کونسلر اجلاس سے غیر حاضر رہے،جمعیت علماء اسلام(ف) کے گیارہ کونسلرز،عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر عبدالتواب،آزاد ڈسٹرکٹ کونسلر انتخاب عالم،عبدالصادق،تحریک انصاف کے یونین کونسل گڈی خیل سے منتخب کونسلر ملک اسلم خان،ڈسٹرکٹ ناظم ڈاکٹر عمردراز خٹک سمیت تحریک انصاف کے مخصوص نشست کونسلرز ڈاکٹر ارشد فہیم،ولی اللہ خٹک،اسماعیل مسیح،سمیرا ناز،فاطمہ نیاز،آمنہ بی بی ،نازیہ نور نے ضلعی نائب ناظم میجر سجاد بارکوال کے خلاف ووٹ استعمال کیا،جبکہ میجر سجا دکے حق میں تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلر سکندراعظم،ملک عبدالوہاب،ملک رضوان،آزاد ڈسٹرکٹ کونسلر عبدالسعید نے ووٹ استعمال کیا جبکہ تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلر عظمت خٹک،عنایت اللہ،جان عالم ایڈوکیٹ،پختونخواہ میپ کے رفیع خٹک،آزاد ڈسٹرکٹ کونسلر ملک حیات،عمر خٹک اجلاس سے غیر حاضر رہے۔