صوابی میں ترقیاتی کاموں پر کام تیزی سے جاری ہے،عثمان خان ترکئی،محمدعلی ترکئی

اتوار 18 فروری 2018 20:00

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) عثمان خان ترکئی، ایم پی اے محمد علی ترکئی نے کہاہے کہ70 سالوں میں کسی حکومت نے صوابی میں اتنے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں کیے جتنے صوبائی حکومت نے صرف ساڑھے چار سالوں میں مکمل کردیے،صوابی میں ہسپتالوں کی تعمیر،سکولز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ بے شمار روڑز کی تعمیر بجلی کی لائنز سٹریٹ لائٹ پر بھی کام تیزی سے جاری ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے یوسی سوڈھیرمیںشمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صوابی کے عوام کو اپنے علاج اور اعلیٰ تعلیم کے لیے پشاور کا رخ کرنا پڑتاتھالیکن موجودہ صوبائی حکومت نے صوابی کی عوام کی تمام محرمیوں کا ازالہ کردیا ہے، اب صوابی میں یونیورسٹیز، میڈیکل کالج، ٹیکنکل کالجز ،سکولز ،کالجز کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہیں اور عوام کی بنیادی ضروریات ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔اس موقع پرایم پی اے محمد علی ترکئی نے کہاکہ کہ پی کے 33میں جتنے ترقیاتی کام میں نے کئے ہیں اس سے پہلے کسی ایم پی اے نے نہیں کیے ۔