اُمت کی راہنما ئی اور دین اقدس کے پھیلا نے میں دینی مدارس نے نما یا ں کر دار ادا کیا ہے،مظفرسید

اتوار 18 فروری 2018 20:00

چکدرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈو کیٹ نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلا م کے قلعے ہیں جو بلا کسی معا وضے کے قو م کے بچو ں کو دین سکھا نے کی بنیا دی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں، اُمت کی راہنما ئی اور دین اقدس کے پھیلا نے میں دینی مدارس نے نما یا ں کر دار ادا کیا ہے اور پو ری انسا نیت کو اللہ عز و جل کی وحدا نیت، رسو ل اکر مﷺ کی رسا لت اور دین اسلام کی تعلیما ت پھیلا نے کا اصل منبع ہما رے یہی دینی مدارس و جا معات ہیں، دین کے خلا ف ہر فتنے اور سا زش کے سا منے ہمارے علما ئے کرام اور دینی مدارس نے سیسہ پلا ئی دیوارکا کر دار اداکیا ہے جس پر پو رے عا لم اسلا م کو ان درسگا ہو ں کی خد ما ت کی قدر کر نی چا ہیے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر اُنہو ں نے آج دیر پا ئیں میں تا لا ش بنڑ گے کے مقا م پر دینی مدرسہ احیا العلو م کا افتتا ح کر نے کے بعد منعقدہ تقر یب سے بطو ر مہما ن خصو صی خطا ب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

افتتا حی تقر یب سے جما عت اسلا می کے ضلعی امیر مو لا نا اسداللہ، مو لا نا قا ری سعیداللہ اور دیگر جید علما ئے کرا م نے بھی خطا ب کیا جبکہ اس مو قع پر علما ئے کرام، دینی مدارس کے طلبہ، معززین علا قہ اور عوام کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔

صوبا ئی وزیر نے با ضا بطہ طور پر مدرسہ احیا العلو م کا افتتا ح کیا اور اس کی کا میا بی کیلئے اجتما عی دعا ما نگی گئی۔ منعقدہ افتتا حی تقر یب سے خطا ب میں صوبا ئی وزیر خزا نہ مظفر سیدایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ قر ب الٰہی اور دین کی تعلیما ت کے با رے میں ہمیں رہنما ئی فرا ہم کر نے کے سلسلے میں دینی ادارے انتہا ئی اہم کر دار ادا کر رہے ہیں اور دشمنا ن اسلا م ہما رے ان مضبو ط قلعوں کے خلا ف طر ح طر ح کے منفی پر وپیگنڈے پھیلانے میں کو ئی کثر نہیں چھو ڑ تے تا کہ مسلما نو ں کو عقیدہ کمزور کیا جا ئے۔

اُنہو ں نے کہا کہ مو جو دہ صو با ئی حکو مت نے متعدد قوانین کو پا س کر کے اسلا می نقطہ نگا ہ سے نما یا ں اقدا ما ت اُٹھا ئے ہیں جن میں نجی سو د پر پا بند ی کا قا نو ن اورتعلیمی اداروں میں نا ظر ہ اور تر جمہ کلا م پا ک کو لا زمی قرا ر دینا سر فہر ست ہیں۔ صوبا ئی وزیر کا کہنا تھا کہ حکو مت نے آئیمہ کر ام کے ما لی تعاون کیلئے ما ہا نہ اعزازیہ مقر ر کر کے ایسا اقدام اُٹھا یا ہے جو ملک کی تا ریخ میں پہلی دفعہ ہو ا ہے اور یہ سعا دت ہما ری حکو مت کو ہی نصیب ہو ئی جبکہ دیگر حکو متو ں نے اس طر ف کو ئی دھیا ن نہیں دیا۔

اُنہو ں نے یقین دلا یا کہ دینی مدا رس کی ہر طر ح سے ممکنہ مد د کی جا ئے گی۔ صوبا ئی وزیر نے کہا کہ علا قہ میں مذکورہ نیا مد رسہ تشنگا ن علم کی آبیا ری میں اپنا نما یاں کر دار ادا کرے گا اورملحقہ کے علا قوں میں اسلا می تعلیما ت کے فر وغ کا بنیا دی ذریعہ ثا بت ہو گا۔