لنڈی کوتل،جمرود کے بگیاڑی چیک پوسٹ پرموٹر سائیکل سوار سے 3کلو ہیروئن برآمد، سمگلرگرفتار

اتوار 18 فروری 2018 20:00

․ لنڈی کوتل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے بگیاڑی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار سے دوران تلاشی اعلیٰ کولٹی کی تین کلو ہیروئن برآمدکرلی گئی، خاصہ دار فورس نے سمگلر کومنشیات سمیت گرفتار کر کے جمرود حوالات منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے پی اے جمرود زاہد عثمان اور تحصیلدار شاہ وزیر نے خاصہ دار فورس کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے ، جمرود خاصہ دار فورس کی کامیاب کاروائیوں کی وجہ سے نہ صرف منشیات مافیا کا خاتمہ ہو رہا ہے بلکہ جرائم میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :