ہنگو،یونین کونسل دلن میںعلاقائی امن ریلی کا انعقاد،ہزاروں افرادکی شرکت

اتوار 18 فروری 2018 20:00

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) ضلع ہنگو کے یونین کونسل دلن میں سماجی رہنماء رنگین خان کی قیادت میں ہزاروں افراد کی علاقائی امن ریلی کا انعقادکیاگیا ،ریلی میں ہنگو ،ٹل،کرم ایجنسی ،اورکزئی اور وزیرستان ایجنسی کے ہزاروں افرادنے شرکت کی۔ریلی میں شامل سینکڑوں گاڑیوں کو پاکستانی پرچم سے سجایا گیا جبکہ ہزاروں نے افراد نے مشترکہ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائیں ۔

اس موقع پرسماجی شخصیت بمعہ رفقاء نے میاں جی دربار کے مزار پر حاضری بھی دیتے ہوئے صدقے میں سات عدد گائے کا نظرانہ بھی پیش کیا۔ریلی کے بعد چھپری وزیران میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی شخصیت رنگی خان ودیگر مقررین نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی علاقائی امن سے وابستہ ہے، آنے والی نسلوں کے پر امن مستقبل کے لئے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

رنگین خان وزیر نے صوبائی اور وفاقی حکومت ضلع ہنگو کا دورہ کر کے یہاں کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں تا کہ غیور عوام کے مشکلات کا آزالہ ہو سکے۔تقریب کے آخر میں سماجی شخصیت نگین خان وزیر نے نوجوانون کوسپورٹس سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سی پی ایل کے نام سے کرکٹ تورنامنت کا افتتاح بھی کیا جس میں ہنگو ،ٹل،اورکزئی ایجنسی،کریم ایجنسی اور وزیر ستان کے نوجوان کھلاڑی حصہ لیں گے۔