دی الٹیمیٹ ایسوسی ایٹس کی جانب سے یوتھ پروگرام کا انعقاد

اتوار 18 فروری 2018 20:00

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) دی الٹیمیٹ ایسوسی ایٹس کی جانب سے یوتھ ڈپارٹمنٹ سندھ کے تعاون سے مقامی ہال میں یوتھ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف کالجز کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ یوتھ پروگرام میں طلبہ و طالبات کو تربیت دے کر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبدالمالک کھٹیان اور میڈم عائشہ نے کہا کہ سندھ کے نوجوان طلبہ و طالبات ٹیلنٹ اور خود اعتمادی میں کسی سے کم نہیں، اب وقت آگیا ہے کہ وہ سخت محنت کرکے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا تاکہ نوجوان طلبہ و طالبات کو ان کے مستقبل کے متعلق جدید دور کے تقاضوں کے تحت تربیت دی جا سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز اور انجنیئرز کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے کانفرنس منعقد کرکے طلبہ و طالبات کی شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ ان شعبہ جات میں مہارت حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔