لاڑکانہ میں آل سندھ سنگیت کار ایسوسی ایشن کا اجلاس

اتوار 18 فروری 2018 20:00

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) لاڑکانہ میں آل سندھ سنگیت کار ایسوسی ایشن کا اجلاس مرکزی رہنما اور نامور کلاسیکل فنکار عبدالغفور سومرو کی زیر صدارت مقامی ہال منعقد میں ہوا جس میں مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر ون سلطان احمد کھوسو، سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں عمران سارنگ سومرو، سالار سندھی، محمد شریف عباسی، لیلی سورٹ، شبانہ، شبو لال، زیبہ غزل، نینا ماروی، عاشق حسین نظامانی، سلیم رضا کمبر، اسلام لاڑک اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حکومت سندھ اور محکمہ ثقافت سے سندھ کے تمام فنکاروں کو ملازمت دینے، نامور فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقد کرنے، رہائشی کالونیاں تعمیر کرنے، فیسٹیول منعقد کرنے سمیت بیمار فنکاروں کی مالی مدد کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :