بھارتی فوج کے مظالم،یاسین ملک کےکھانےمیں شیشہ پیس کرڈالاجاتا ہے،مشعال ملک

بھارتی فوج نےیاسین ملک کوزندہ لاش بنادیا ہے،میں بیواؤں جیسی زندگی گزاررہی ہوں،علاج کیلئےبیرون ملک منتقل کیا جائے۔پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 فروری 2018 19:45

بھارتی فوج کے مظالم،یاسین ملک کےکھانےمیں شیشہ پیس کرڈالاجاتا ہے،مشعال ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری 2018ء) : مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے مظالم،یاسین ملک کے کھانے میں شیشہ پیس کرڈالا جاتا ہے،بھارتی فوج نے یاسین ملک کو زندہ لاش بنا دیا ہے،علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کیاجائے۔آج اتوارکو لارڈ نذیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کی سلو پوائزنگ کی جا رہی ہے۔

جیل میں ناقص خوراک دی جاتی ہے۔کھانے میں شیشہ پیس کرڈالا جاتا ہے۔ ان کی حالت انتہائی خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو مصنوعی تنفس پر رکھا گیا ہے،یاسین ملک دہشتگرد نہیں حریت پسند ہیں۔ یاسین ملک کو بھارتی فوج نے مظالم کے ذریعے زندہ لاش بنا دیا ہے۔ مشال ملک نے کہا کہ میں بیوائوں جیسی زندگی گزار رہی ہوں۔

(جاری ہے)

میں یاسین ملک کو دیکھنے کیلئے ترس گئی ہوں،میری بیٹی اپنے باپ سے ملنے کو ترس رہی ہے۔

انہوں نے یاسین ملک کی رہائی کیلئے عالمی سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔یاسین ملک کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کا مطالبہ کرتی ہوں۔اہلیہ یاسین ملک نے کہا کہ بھارت کشمیر میں غیراعلانیہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیرخطے میں قیام امن ممکن نہیں،پاکستان میں ہونے والی تمام دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے۔ اس موقع پرلارڈ نذیر احمد نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا اثر بڑھتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :