پاکستان کی تاریخ کے بلند ترین قرضوں کا تاج ن لیگ کے سرجاتا ہے‘اقبال ساند

ایک سال میں قرضوں کا بوجھ 34 کھرب 77 ارب ہوا ہے جو کہ عوام کی جیبوںسے وصول ہوگا‘ عبدالرحیم‘وقاص شوکت‘ مشترکہ بیان

اتوار 18 فروری 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند، قائم مقام جنرل سیکریٹری عبدالرحیم اور سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں ملکی تاریخ کے بے تحاشہ قرضوں پر شدید افسوس کرتے ہوئے اسے ن لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مجموعی قرضے اور واجبات 268 کھرب 15ارب روپے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، صرف ایک سال میں ہی قرضوں کا بوجھ 34 کھرب 77 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جو کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مار کر وصول کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت کے پاس ان قرضوں کو کہا کیسے خرچ کیا گیا کوئی جواب نہیں ہے کیونکہ یہ پیسہ عوام کی فلاح اور اداروں کی ترقی کے بجائے شریف برادران اور ان کے حواریوںکی تجوریاں میں محفوظ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ناقص پالیسی اور ناکام طرز حکومت کے سبب ملک کا زرہ زرہ اور پاکستان کا ہر بچہ، بوڑھا، مرد وخواتین سب کچھ گروی ہوچکا ہے اور اسٹیل مل، پی آئی اے اور دیگرملکی ادارے قرضوں کے باوجود خسارے کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی وفاقی حکومت کو 5سال پورے ہونے کو ہیں اور ان کی کارکردگی ،غریب ومزدور دشمن پالیسی کے سبب کئی ادارے تباہ وبربادہوچکے ہیں اور ملک مزید پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :