انٹرا پارٹی انتخابات میں کارکنوں نے بہت جوش و جذبہ سے حصہ لیا ہے ، کامران ٹیسوری
انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کی نوبت اس لئے آئی کہ ڈاکٹر فاروق ستار پارٹی کے سربراہ ہیں لیکن رابطہ کمیٹی نے ان کی بات نہیں مانی کراچی اور حیدرآباد میں کارکنوں نے لائنوں میں کھڑے ہوکر ووٹ کاسٹ کئے، انٹرا پارٹی انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
اتوار 18 فروری 2018 19:20
(جاری ہے)
انشااللہ ہم شہیدوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے انٹرا پارٹی انتخابات سے ثابت ہوجائے گا کہ کارکن آئین اور منشور دکھانے والوں کے ساتھ ہیں یافاروق بھائی کے ساتھ ہیںفاروق بھائی کے خلاف جو سازشیں کی گئیں وہ ناکام ہوں گی ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مجھے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر کی حیثیت سے رابطہ کمیٹی نے منتخب کیا تھا میں سمجھتا ہوں کہ کچھ لوگ پارٹی میں جو سازشیں کر رہے ہیں وہ مائنس ون فارمولے کے حوالے کر رہے ہیں یا پھر کچھ لوگ پارٹی پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے انٹرا پارٹی انتخابات میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آج شدید گرمی کا دن تھا اس لئے لوگ گھروں سے دیر سے نکلے انٹرا پارٹی انتخابات میں ساڑھے سات ہزار کارکنوں حق رائے دیہی استعال کریں گے، چیف الیکشن کمشنر کے فرائض خواجہ نوید ایڈوکیٹ انجام دے رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے انتخاب کے لئے 45ارکان کھڑے ہوئے ہیں جبکہ 35منتخب ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے کارکنوں کو گمراہ کرنے کے لئے افواہیں اڑائی جارہی ہیں۔ لیکن یہ سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، اور سوال پر انھو نے کہا کہ کنوینئر کا انتخاب براہ راست ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.