ْہمارے ٹیلنٹ ہنٹ سے ڈھونڈے گئے لڑکے عالمی کرکٹ کھیل رہے ہیں، مالک کراچی کنگز سلمان اقبال

اتوار 18 فروری 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے ٹیلنٹ ہنٹ سے ڈھونڈے گئے لڑکے عالمی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نیا ناظم آباد میں کراچی کنگز کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سلمان اقبال نے کہا کہ بھارت نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل سے روکنے کے لیے سیریزکا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ہم نے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے کاوعدہ کیا تھا، ہم نے ٹی 10 لیگ شروع کی جوآج بہت مقبول ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹیلنٹ ہنٹ سے ڈھونڈے گئے لڑکے عالمی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔تین سال سے روایت برقرار رکھنے پر عارف حبیب صاحب کا شکرگزار ہوں۔ سلمان اقبال نے سیکیورٹی دینے پرپولیس اورسیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ دعاکریں ہم دبئی سے سرخروہوکرآئیں اور کراچی میں فائنل کھیلیں۔