کراچی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرانے کی بھی کوشش کریں گے، پی ایس ایل 3 کا فائنل انشاء اللہ کراچی کنگز ہی جیتے گی، وزیراعلیٰ سندھ

اللہ نے چاہا تو کامیابی سے فائنل کا انعقاد کرائیں گے، کراچی پھر سے پورے پاکستان کو ڈرائیو کرے گا، تقریب سے خطاب کوشش ہے کہ ہم فائنل کراچی میں آکر کھیلیں۔پی ایس ایل میں بھرپورکارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی، کپتان کراچی کنگز عماد وسیم اگرسندھ حکومت ساتھ دے تو کرکٹ اکیڈمی بن سکتی ہے، حیدرآباد میں اکیڈمی بنے تو پورے سندھ کو فائدہ ہوگا، راشد لطیف

اتوار 18 فروری 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) کراچی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرانے کی بھی کوشش کریں گے، پی ایس ایل 3 کا فائنل انشاء اللہ کراچی کنگز ہی جیتے گی، اللہ نے چاہا تو کامیابی سے فائنل کا انعقاد کرائیں گے، کراچی پھر سے پورے پاکستان کو ڈرائیو کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیاز ناظم آباد میں کراچی کنگز کے مالک کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے وزیر اطلاعات ونشریات ناصر حسین شاہ، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم، کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر راشد لطیف اور کراچی کنگز کے مالک ونجی ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگزکا کراچی میں فائنل کھیلنے کا انتظار کروں گا، پی ایس ایل 3 کا فائنل انشااللہ کراچی کنگزہی جیتے گی۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ بس محنت کرکے فائنل میں پہنچیں، پھرجتوانا ہمارا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پھرسے پورے پاکستان کو ڈرائیو کرے گا۔ کراچی میں ٹیسٹ، ون ڈے کرانے کی بھی کوشش کریں گے، جوہمارا کام ہے وہ ہم کریں گے ،ہمیں لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ عوام سیکیورٹی کے لیے بنائے گئے قوانین کی پابندی کریں، اللہ نے چاہا توکامیابی سے فائنل کا انعقاد کرائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیربرائے اطلاعات ناصرحسین شاہ نے کہا کہ کراچی کنگزناصرف فائنل کھیلیگی بلکہ جیتے گی بھی۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کا سہرا سندھ حکومت ، سیکیورٹی اداروں، عوام کے سر ہے جبکہ وزیراعلی سندھ کا شہر میں امن کے لیے اہم کردار ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں ہماری ہیں، مگرکراچی کنگزخاص اہم ہے، کراچی کنگز اورپی ایس ایل کے لئے بہت محنت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عارف حبیب صاحب کرکٹ کوبہت پروموٹ کرتے ہیں، نیا ناظم آباد میں ہم بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔کپتان کراچی کنگزعماد وسیم تقریب سے خطاب میں کہا کہ کوشش ہے کہ ہم فائنل کراچی میں آکر کھیلیں۔پی ایس ایل میں بھرپورکارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی۔ کراچی کنگز کی کامیابی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل ہے۔ عوام ہماری فتخ کے لیے دعائیں کریں ، باقی کام ہمارا ہے۔

کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر راشد لطیف نے تقریب میں تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 3 کی اہم بات یہ ہے کہ فائنل کراچی میں ہے۔راشد لطیف نے کہا کہ ملک بھر میں ٹیلنٹ ہے، سامنے لانے کے لیے وسائل کی کمی ہے، ٹیلنٹ کوپلیٹ فارم دے کر سامنے لانے کی کوشش کررہے ہیں۔کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر نے کہا کہ اگرسندھ حکومت ساتھ دے تو کرکٹ اکیڈمی بن سکتی ہے، حیدرآباد میں اکیڈمی بنے تو پورے سندھ کو فائدہ ہوگا۔راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان میں ہرجگہ ٹیلنٹ ہے بس ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔