کراچی میں گذشتہ روز تھانہ مبینہ ٹائون کی حدود سے ملنے والی لاش جامعہ کراچی کے طالب علم کی نکلی

لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی، پولیس ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ ہم نے احمد شاہ کو تعلیم کے لئے کراچی بھیجا تھا۔ احمد شاہ یونیورسٹی کے بعد انٹر سٹی بس میں چیزیں فروخت کرتا تھا، تایا امان اللہ

اتوار 18 فروری 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) کراچی میں گذشتہ روز تھانہ مبینہ ٹائون کی حدود سے ملنے والی لاش جامعہ کراچی کے طالب علم کی نکلی ۔پولیس کے مطابق 26سالہ احمد شاہ جامعہ کراچی زولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایم ایس سی فائنل ایئر کا اسٹوڈنٹ تھا۔ احمد شاہ کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا ۔ احمد شاہ اسکائوٹ کالونی میں دیگر اسٹوڈنٹس کے ساتھ ایک گھر میں رہائش پذیر تھا۔

تفصیلات کے مطابق احمد شاہ کی لاش گذشتہ روز میٹروول تھرڈ اسکاوٹ کالونی سے ملی تھی ۔ احمد شاہ کے ساتھی طالب علموں نے پولیس کو بتایا کہ احمد شاہ 16 فروری کی رات سے گھر واپس نہیں لوٹا ۔ احمد شاہ نے رات میں آخری میسج کیا کہ میں گھر آرہا ہوں پر نہیں آیا۔ جب وہ رات بھر گھر نہیں آیا تو صبح اسے ڈھونڈنا شروع کیا۔

(جاری ہے)

ڈھونڈے کے بعد ایدھی سردخانے سے لاش ملی۔

لواحقین کے مطابق احمد شاہ کا موبائل فون اور دیگر اشیا بھی غائب ہیں۔ احمد شاہ کے تایا امان اللہ نے بتایا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ ہم نے احمد شاہ کو تعلیم کے لئے کراچی بھیجا تھا۔ احمد شاہ یونیورسٹی کے بعد انٹر سٹی بس میں چیزیں فروخت کرتا تھا۔ احمد شاہ یونیورسٹی کے بعد محنت مزدوری کرنے سہراب گوٹھ بس اڈے جاتا تھا۔ پولیس کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :