دبئی میں مریضوں کی معاونت کرنے والا روبوٹ متعارف

اتوار 18 فروری 2018 19:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) دبئی میں طبی سہولت فراہم کرنے والا روبوٹ متعارف کرادیا گیا جس کی نمائش نیشنل سائنس و ٹیکنالوجی انوویشن فیسٹول میں کی گئی۔یہ روبوٹ دبئی کی ایک طالبہ محمد السیریدی نے انتھک محنت کے بعد ان افراد کیلئے تیار کیا ہے جنہیں کوئی مرض لاحق ہو اور انہیں خود کا خیال رکھنا ضروری ہو۔روبوٹ کو استعمال کرنے کے لیے اس میں ایک بار سیٹنگ کرنی ہوگی جس میں ادویات کے نام اور ان کا شیڈول بتانا ہوگا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جیسے ہی دوا کھانے کا وقت ہوگا یہ فوراً آگاہ کرے گا اور مریض جہاں بھی ہوگا اس کے پاس خود چل کر آئے گا۔یک اور طالب علم کا بنایا گیا ’ایمرجنسی روبوٹ‘ بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا جس کو خصوصی طور پر ہنگامی حالات کیلئے بنایا گیا ،ْ روبوٹ کی مدد سے صارفین موبائل کی بیٹری ختم ہونے کی صورت میں اسے چارج کر سکتے ہیں جبکہ یہ گھر کی صفائی اور نگرانی کرنے میں بھی کار آمد ہوگا۔دبئی کے نیشنل سائنس و ٹیکنالوجی انوویشن فیسٹول میں طلباء کے تیار کردہ 100 کے قریب پروجیکٹس کی نمائش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :