فلوریڈا فائرنگ ،ْامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایف بی آئی پر برس پڑے

اتوار 18 فروری 2018 19:10

فلو ریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی خفیہ ادارے ایف بی آئی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنسی نے فلوریڈا میں اسکول فائرنگ میں ملوث شخص کے تمام سگنلز کو چھوڑ دیا اور وہ ٹرمپ کی مہم میں روس کے معاونت ثابت کرنے کی زیادہ کوشش کرر ہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے کہ یہ لوگ ٹرمپ کی مہم میں روس کی معاونت کو ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ایسی کوئی ملی بھگت نہیں، تم لوگ واپس آجاؤ اور ہمیں فخر محسوس کراؤ!۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایف بی آئی کو ایک خفیہ معلومات ملی تھیں کہ فلوریڈا اسکول فائرنگ میں ملوث شخص قتل کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور وہ ہتھاروں تک رسائی حاصل کرکے حملہ کرسکتا ہے تاہم ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایجنٹس اس حوالے سے تحقیقات کرنے میں ناکام رہے انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اس خفیہ معلومات پر توجہ نہیں دی۔