نیب نے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام اورمیٹروبس کرپشن کیس کی تحقیقات شروع کردیں ،ْ سات افسران طلب

اتوار 18 فروری 2018 19:10

نیب نے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام اورمیٹروبس کرپشن کیس کی تحقیقات ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) نیب نے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام اورمیٹروبس کرپشن کیس کی تحقیقات شروع کردیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نیب ملتان نے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں جبکہ نیب ملتان نے ہی میٹروبس کرپشن کیس میں 17 افسران کوبھی (آج) پیر کو طلب کرلیا ہے جس کے لیے باقائدہ سمن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے میٹرو کرپشن کیس میں طلب افسران میں میٹروانتظامیہ کے افسران، کنٹریکٹرزاورضلعی انتظامیہ کے افسران بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب نیب ملتان نے نیشنل بینک میں غیرقانونی بھرتیوں پرسابق صدور اورنائب صدور کو بھی سمن جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :