کپاس کی پیداوارکے لحاظ سے ضلع سانگھڑ سر فہرست

اتوار 18 فروری 2018 19:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) کپاس کی فصل کی آمدکے بعد صوبہ سندھ کا ضلع سانگھڑپیداواری لحاظ سے بدستورپہلے نمبرپرہی موجودہے۔

(جاری ہے)

15 فروری 2018ء تک سندھ کے ضلع سانگھڑ کی جیننگ فیکٹریوں میں 13لاکھ82ہزار937 گانٹھ کپاس پہنچی ۔پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی جننگ فیکٹریوںمیں 10لاکھ70ہزار885گانٹھ کے ساتھ دوسرے جبکہ ضلع بہاولپور کی جننگ فیکٹریوں میں10لاکھ6ہزار921گانٹھ کپاس پہنچی ۔