پنجاب کے 10اورسندھ کے 2اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں کمی

اتوار 18 فروری 2018 19:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے کپاس پیدا کرنیو الے 21 اضلاع میں سے 10اضلاع جن میں ملتان ،لودھراں، پاکپتن،اوکاڑہ ،فیصل آباد،جھنگ ،میانوالی،سرگودھا،رحیم یارخان اوربہاولنگر جبکہ سندھ کے 11میں سے 2اضلاع میں میرپور خاص اور بدین کپاس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے کپاس کی پیداواروالے ا ضلاع میں 3.14فیصد سے لے کر 29.15فیصدتک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پی سی جی اے کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور میں پیداواری اہداف تاحال موصول نہیں ہورہے۔سندھ کے ضلع میرپور خاص میں کپاس کی پیداوار میں 18.17فیصد جبکہ ضلع بدین کی پیداوار میں 35.86فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :