پاکستان بھرمیں87فیکٹریوں میںجیننگ کا کام جاری

اتوار 18 فروری 2018 19:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے مطابق15 فروری 2018ء تک پنجاب اورسندھ کی87جیننگ فیکٹریوں میںجیننگ کا کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ملک بھرمیں تقریباًً 1300 جیننگ فیکٹریاںہیں جن میں سے پنجاب کی74اورسندھ کی 13 جیننگ فیکٹریوںمیں جیننگ کا کام جاری ہے۔جبکہ گزشتہ سال(2017) کے اسی عرصہ کے دوران پنجاب کی 36اور سندھ کی 8 جننگ فیکٹریوں میں کام ہو رہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :