ملتان،جننگ فیکٹریوں میں ایک کروڑ 14لاکھ گانٹھ سے زائد کپاس کی آمد

اتوار 18 فروری 2018 19:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق15 فروری2018تک ملک بھرکی جننگ فیکٹریوں میں1کروڑ14لاکھ 85ہزار741گانٹھ کپاس آئی۔ جوگذشتہ سال کی اسی مدت 15فروری 2017ء کے مقابلے میں8لاکھ 487گانٹھ کپاس زائد ہے ۔اسی طرح اضافے کی شرح 7.49فیصد رہی۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 72لاکھ 33ہزار327گانٹھ کپاس آئی ہے ۔

جو گذشتہ سال کی اسی مدت 15فروری 2017ء میںفیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 3لاکھ 34ہزار 015گانٹھ کپاس ز ائدہے ۔ پنجاب میں اضافے کی شرح 4.84فیصد رہی ۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 42لاکھ 52ہزار 414گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ۔جبکہ گذشتہ سال 37لاکھ 85ہزار 942گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی ۔ جو گذشتہ سال کی اسی مدت میںفیکٹریوں میں آنے والی فصل سے 4 لاکھ 66ہزار472گانٹھ کپاس زائدہے ۔

(جاری ہے)

صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 12.32فیصد رہی ۔15 فروری 2018 تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 1کروڑ14لاکھ57 ہزار111گانٹھ روئی تیار کی گئی ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2017-18میں خریداری نہیں کی ہے ۔ضلع ملتان میں15فروری2018تک2لاکھ83 ہزار112گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں1لاکھ70ہزار160گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 7لاکھ 5ہزار 031گانٹھ کپاس ، ضلع مظفر گڑھ میں3 لاکھ66 ہزار 658گانٹھ کپاس، ضلع ڈیرہ غازی خان میں4لاکھ 37ہزار628گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 4لاکھ 47ہزار755گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 2لاکھ94 ہزار142گانٹھ کپاس، ضلع وہاڑی میں5لاکھ 85ہزار376گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 2 لاکھ74ہزار869گانٹھ کپاس،ضلع میانوالی میں 2لاکھ6ہزار 265گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان10لاکھ70ہز ار885 گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپور میں 10لاکھ6ہزار921گانٹھ کپاس،ضلع بہاولنگرمیں 10لاکھ520گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ۔

ضلع سانگھڑمیں 13لاکھ 82ہزار 937 گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں2لاکھ21ہزار367 گانٹھ کپاس،ضلع نواب شاہ میں 3لاکھ48 ہزار299گانٹھ کپاس ،ضلع نو شہرو فیروز میں 3لاکھ75ہزار311گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 3لاکھ37 ہزار518 گانٹھ کپاس ، ضلع سکھر میں 6لاکھ16ہزار765گانٹھ کپاس،ضلع جام شورومیں 1لاکھ30ہزار110گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآبادمیں 2 لاکھ 52ہزار 307گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔پی سی جی اے کے مطابق ملک بھر میں 15فروری تک غیر فروخت شدہ سٹاک 8لاکھ29ہزار485گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :