صوبائی حکومت کی دورمیں صوابی کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا گیا،اسدقیصر

اتوار 18 فروری 2018 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی دورمیں صوابی کے عوام کی محرومیوں کا آزالہ کیا گیا ،صوابی میں اربوں روپے کی لاگت سے میگاپراجیکٹس کا اجراء کرکے ضلع کو خوشحالی کی راہ پر گامز ن کیا ، ان کی زندگی اور سیاست کامقصد عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنا ہے جوکہ صوابی کے عوام پر روزروشن کی طرح عیاں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوابی کے مواضعات موسیٰ بانڈہ ،دل آرام بانڈہ اور بٹاکڑہ وغیرہ میں بڑے بڑے شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر نے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ اورخوشحالی بنانے کیلئے سیاست کرنے کا عہد کررکھاہے، عوام کے بہترین مفاد میں سی پیک کی جنگ جیتی،سی پیک کی جانب سے صوبے میں میگامنصوبوں کے اجراء سے لاکھوںروزگارکے مواقع پیداہوں گے اور خوشحالی نیادورشروع ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے بے روزگاروں کو روزگارکی تلاش میں بیرونی ممالک سفر نہیں کرناپڑے گاان کو اپنے صوبے میں بہترین روزگارمیسر ہوگا۔انہوںنے کہا کہ انہوںنے اپنے مٹی اور عوام کے لئے اپنے زندگی وقف کر دی ہے عوام نے الیکشن میں مجھ پر اعتماد کیا تھاتو اس کے جواب میں نے بھی ان کی عزت کا شلہ اونچھا کیاآج صوابی کے عوام کوئی بھی گری ہوئی نظرسے نہیں دیکھ سکتاجبکہ سابقہ ممبران اسمبلی نے صوابی کے پختونوں کو ان کا جائزہ حق نہیںدیا ، اب لوگ ان کے دھوکے والی نعروں میں نہیں آئیںگے اور صوبے میں پہلے سے زیادہ اکثریت سے تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔