شانگلہ میں زلمے سکولز ٹرائلز 21,22فروری سے شروع ہوںگے

اتوار 18 فروری 2018 19:00

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء)شانگلہ میںزلمے سکولز ٹرائلز 21,22فروری سے شروع ہوںگے ،شانگلہ کے تمام سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولز شرکت کریںگے ۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع شانگلہ میں بھی کرکٹ ٹرائلز 21اور22فروری سے خوازہ خیلہ گراونڈ میں شروع ہورہے ہیں۔موسم کی خرابی اور شانگلہ میںبرفباری کے باعث ٹرائلز خوازہ خیلہ گراونڈ میں منعقد ہوںگے ۔

(جاری ہے)

اے ڈی او سپورٹس شمس الوہاب کا کہنا تھا کہ اس ٹرائلز کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے شانگلہ بھر کے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز تیاری کرکے ڈسٹرکٹ ٹیم کیلئے بہترین کھلاڑیوں کوتیار کریں۔انھو ںنے کہا کہ کھیل جسمانی صحت اور تفریح کیلئے بے حد ضروری ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہو وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں، بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا اور انشا ء اللہ آ گے جاکر بہترین کا رکردگی کا مظاہر ہ کریںگے ۔