ضلعی انتظامیہ ہنگو کا کچن گارڈننگ اور فوڈ اینڈ ویجیٹیبل پریزرویشن کیلئے خصوصی تربیت کا اہتمام

اتوار 18 فروری 2018 19:00

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء)ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہد محمود کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ہنگو نے محکمہ زراعت کے تعاون سے طالبات کے لئے کچن گارڈننگ اور فوڈ اینڈ ویجیٹیبل پریزرویشن کیلئے خصوصی تربیت کا اہتمام کیاہے جس کے تحت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہنگو، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹل اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہنگو میں طالبات کو مذکورہ شعبے میں تربیت دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس اہم کورس کی تربیتی نشستیں مذکورہ کالجز اور سکول میںاگلے ہفتے بھی جاری رہیں گی۔ ضلعی انتظامیہ نے مقامی طالبات سے کہا ہے کہ وہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور تربیتی نشستوں میں کثیر تعداد میں شرکت کریں۔بلاشبہ مستقبل میںطالبات کو یہ تربیت امور خانہ داری میں کافی ممد ومعاون ثابت ہو گی۔