کراچی یوتھ فیسٹیول کا دوسرا روز، طلبہ و طالبات کا آڈیشن کے ذریعے اپنی فنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ

اتوار 18 فروری 2018 19:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کراچی یوتھ فیسٹیول کے دوسرے روز اُردو میں تقریری مقابلے ہوئے جس کے بعد موسیقی، ڈانس اور تھیٹر کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات نے آڈیشن کے ذریعے اپنی فنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کراچی یوتھ فیسٹیول کے تیسرے روز منظر اکبر ہال میں صبح 10 بجے تقریری ورکشاپ، 11 بجے اُردو میں تقریری مقابلہ، لان ایریا میں 12 بجے مضمون نگاری ورکشاپ، ایک بجے جونیئر کے درمیان مضمون اور سوال و جوابات، اوپن ایئر تھیٹر میں صبح 10 بجے موسیقی ورکشاپ جونیئر کا آڈیشن، صبح 11 بجے اے سی آڈیٹوریم میں ڈانس آڈیشن، آڈیٹوریم ٹو میں صبح 10 بجے تھیٹر ورکشاپ اور دوپہر 12 بجے تھیٹر کے آڈیشن ہوں گے جبکہ پینٹنگ اور آرٹ ایگزیبیشن گل رنگ ہال میں جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :