ڈیرہ اسما عیل خان،سی ٹی ڈی پولیس کی کاروائی، 2 دہشتگرد گرفتار،تین پولیس اہلکار شہید اور 3زخمی ،ْ 2دہشتگرد مارے گئے

اتوار 18 فروری 2018 18:50

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) سی ٹی ڈی پولیس نے ٹانک اڈا پر کامیاب کاروائی میں 2015میں آپریشن کے دوران پولیس مقابلے میں پولیس کو مطلوب 2اشتہاری دہشتگرد گرفتار کرلیے ‘ مقابلے میں تین پولیس اہلکار شہید اور 3زخمی ہو ئے جبکہ 2دہشتگرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی پولیس نے ٹانک اڈہ پر کامیاب کاروائی کے دوران2 دشتگرد اجمل اور جمال سکنائے کڑی عمر خان داخلی اڈا ٹانک کو گرفتار کرلیا ہے ‘ دونوں دہشتگرد آپس میں بھائی ہیں‘2015 میں بدوران آپریشن دہشتگردوں کا پولیس سے مقابلہ ہوا تھا جس میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

جن میں حولدار عبدالقوم، ایف سی اہلکار عدنان، او ر ایف سی اہلکار جہانزیب شہید ہوئے تھے۔اس مقابلے میں 3 پولیس اہلکار ایس ایچ او عالمگیر خان، ایف سی اہلکار اصغر خان اور ایف سی اہلکار نصیرالدین زخمی ہو ئے تھے جبکہ دہشتگردوں کے 2 ساتھی ہلاک ہوئے تھے ‘ گرفتار دشت گردوں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور یہ دونوں دہشتگرد مفرور تھے ‘گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ‘جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :