پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ گروپ بندی کاشکار،جیالوں کا مقامی قیادت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

بعض رہنماپیسے لے کرعہدے بیچ رہے ہیں،یوسی چیئرمین الیاس گبول نے کروڑوں کی کرپشن کی،پارٹی میں مسلسل نظراندازکیاجارہاہے،،ناراض جیالے

اتوار 18 فروری 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ گروپ کا شکارہوگئی، سینئر جیالوں نے مقامی قیادت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کااعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق پی ایس 126کے نومنتخب صدر الیاس گبول ودیگرکو مسلط کئے جانے کے فیصلے کے خلاف سینئررہنمائوں اور نظراندازکئے جانے والے ناراض کارکنان کا احتجاجی اجلاسسچل گوٹھ گلستان جوہر میں منعقد ہواجس میں سینئر رہنمائوں کے ساتھ ساتھ کارکنان کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی PS-126کے سینئر رہنماعبدالحق بلوچ، تاج وسان،سجادبرکی،قادربرفت ہمایوں خان محسود،چیئرمین یوسی گجرونورخان برفت،طارق خان غازی،عزیزمیمن،محمدعلی ہکڑو ، قربان خاصخیلی،ابرارقاضی ودیگرنے کہاکہ سینئر کارکنان کو پارٹی میں مسلسل نظراندازکئے جانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب لوٹوں ،ملک لوٹنے والے لٹیروں اور پی ٹی آئی سے آئے ہوئے لوگوں کو اہم عہدے دیئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگایاکہ کچھ پارٹی رہنما بھاری رقوم کے عوض عہدے بیچ کر پارٹی کو بدنام کررہے ہیں۔سینئررہنمائوں نے کہاکہ یوسی چیئرمین الیاس گبول نے یوسی میں کروڑوں روپوں کی کرپشن کی لیکن اسی کو پی ایس کا صدر بناکر کرپشن کو ختم کرنے کے بجائے کرپشن کی سرپرستی کی جارہی ہے۔انہوں نے متنبہہ کیاکہ پارٹی قیادت نے اپنافیصلہ واپس نہ لیاتوسخت ترین احتجاج کریں گے۔اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :