چکوال،مقامی میرج ہال العصر میں اسوہ تعلیمی تجدیدی کانفرنس کا انعقاد

اتوار 18 فروری 2018 18:40

چکوال- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) چکوال کے مقامی میرج ہال العصر میرج ہال چکوال میں اسوہ تعلیمی تجدیدی کانفرنس منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی جنرل ریٹائرڈ محمد یعقوب خان (ہلال امتیاز ملٹری)تھے جبکہ عمائدین علاقہ کے علاوہ پرنسپل کرنل ریٹائرڈ مصور حسین شاہ،ایڈمنسٹریٹر علامہ محی الدین کاظم،ریٹائرڈ برگیڈیئر نجف خان اور کالج کے پروفیسر صاحبان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی جنرل یعقوب خان ،پرنسپل کرنل مصور حسین شاہ اور سید احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے اسوہ کالج ڈھڈیال کے اب تک کی تعلیمی کارکردگی اور فارغ التحصیل طلبہ کی بابت روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ کالج میں نئے تعلیمی سال سے نئے داخلے کے متعلق شرکاء کو بتایا گیا۔اسوہ کالج کی ایک اور منزل الصادق انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ڈھڈیال میں کلاسز کی ابتداء اور داخلہ سے متعلق آگاہی دی گئی اور چکوال شہر اور ملحقہ علاقوں کی عوام کو انکے دو اداروں میں داخلہ کی ترغیب دی گئی۔