راجہ شیر بلال علی 3 سال کے لئے لیگل ایمپاورمنٹ کمیٹی ضلع چکوال کا ممبر منتخب

اتوار 18 فروری 2018 18:40

چکوال- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ (WANT) کے سیکرٹری فنانس، نوجوان و سماجی رہنما راجہ شیر بلال علی کو اگلے 3 سال کے لئے لیگل ایمپاورمنٹ کمیٹی ضلع چکوال کا ممبر منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

راجہ شیر بلال علی سماجی حوالے سے ضلع چکوال میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپس کا انعقاد، معذور افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم، سپیشل چلڈرن کے لئے تحائف، غریب اور نادار طلباء کی مالی امداد، رمضان پیکج، ہر سال باصلاحیت خواتین و حضرات کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات و ایوارڈز دینا راجہ شیر بلال علی کے کارہائے نمایاں ہیں۔