صوبائی حکومت کا پولیس کو سیاست سے آزاد کرنے کا دعویٰ مخص دعویٰ رہ گیا ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے پولیس کو گالیاں دینے پر مقامی پولیس اہلکار عابد نے ویڈیو پیغام میں پرویزخٹک کو کھری کھری سُنادی

پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، پولیس اہلکار کو نوکری سے معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور ان کے خلاف انکوائری شروع کردی

اتوار 18 فروری 2018 18:30

صوبائی حکومت کا پولیس کو سیاست سے آزاد کرنے کا دعویٰ مخص دعویٰ رہ گیا ..
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) صوبائی حکومت کا پولیس کو سیاست سے آزاد کرنے کا دعویٰ مخص دعویٰ رہ گیا ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے صوابی جلسے میں پولیس کو گالیاں دینے پر مقامی پولیس اہلکار عابد نے ویڈیو پیغام میں پرویزخٹک کو کھری کھری سُنادی ، پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،جس کے بعد پولیس اہلکار کو نوکری سے معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور ان کے خلاف انکوائری شروع کردی ،جبکہ اسی سلسلے میں ضلع ناظم امیر رحمن ، تحصیل رزڑ ناظم غلام حقانی ،جے یو آئی ف کے ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش ،ضلعی ترجمان مولانا ہارون حنفی ،حکیم احسان الحق اور دیگر سیاسی رہنمائوں سیاسی نے عابد خان کی معطلی کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا کھلے عام پولیس کو غلیظ گالیوں سے نوازنے پر اُن کے خلاف کسی نے کاروائی نہیں کی لیکن جب کالو خان سے تعلق رکھنے والے غریب سپاہی عابد خان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے جواب دیتے ہوئے احتجاج کیا تو ان کو معطل کردیا یہ کہاں کا انصاف ہے کیا یہی تبدیلی ہے ان لوگوں ہے ،انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی معطلی کے خلاف جلد احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔