صوابی ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈی ایف سی پولیس اہلکار کو شہید کردیا

اتوار 18 فروری 2018 18:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) صوابی کے علاقے پنج پیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈی ایف سی پولیس اہلکار کو شہید کردیا ،پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح اہلکار فضل رازق اپنے گھر کے سامنے موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کرکے شہید کردیا ، ملزمان وقوعہ کے بعدفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،شہید اہلکار فضل رازق کی نماز جنازہ پولیس لائن شاہ منصور میں ادا کردی گئی ،جس کے بعد اُن کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،جنازہ میں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر ،ضلع ناظم امیر رحمن ، ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم باللہ شاہ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔