بونیر،ہیلتھ کئیر کمیشن کے جانب سے غیر قانونی چھاپے فوری طور پر بند کیا جائیں ،ْعثمان خٹک

نوشہرہ ،مانسہرہ اور بٹگرام میں ڈینٹل کلینک پر چھاپے اور باعزت ڈینٹسٹوں کی بے عزتی کی واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں ،ْصحافیوں سے گفتگو

اتوار 18 فروری 2018 18:10

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء)ہیلتھ کئیر کمیشن کے جانب سے غیر قانونی چھاپے فوری طور پر بند کیا جائیں۔وزیر اعلیٰ اور ہیلتھ سیکرٹری کے واضح احکامات کے باوجود نوشہرہ ،مانسہرہ اور بٹگرام میں ڈینٹل کلینک پر چھاپے ،توڑ پھوڑ اور باعزت ڈینٹسٹوں کی بے عزتی کی واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کے پی کے ڈینٹل ٹیکنیشن اینڈ پروفیشنلرز ایسوسی ایشن ضلع مردان کے وائیس پریزیڈنٹ عثمان خٹک نے دورہ بونیر کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکس کو فرسٹ ایڈ کی اجازت دینے کے باوجود ڈینٹل کلینکوں پر چھاپے مارنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈینٹل ٹیکنیشن ایسوسی ایشن اپنی بقاء کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔اور جب تک قانونی طریقہ کار نہیں بنتا تو اس وقت تک پیلتھ کئیر کمیشن ہمارے ممبران کے کلینکس کو سیل اور جرمانہ کرنے کا مہمبند کریں۔اور ہمارے پر امن جدوجہد کو پر تشدد میں تبدیل کرنے پر مجبور نہ کریں۔