دی نیشنل سکول کے طلبا و طالبات کا ایوب سٹیڈیم میں سپورٹس گالہ ، ننھے بچوں کی بھرپور شرکت

طلبا و طالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شمولیت خوش آئند ہے ،زیادہ مواقع ملنا چاہئیں‘ مسز کرن علیم خان کا خطاب

اتوار 18 فروری 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) دی نیشنل سکول برکی روڈ لاہور کینٹ کے طلبا و طالبات کا سالانہ سپورٹس گالہ ایوب سٹیڈیم میںمنعقد ہوا جس میں ننھے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اتھلیٹکس،شارٹ جمپ ، جاگنگ اور مختلف طرح کی کھیلوں میں حصہ لیا طلبا و طالبات رنگ برنگے لباس میں شریک تھے جنہوں نے مختلف مقابلوں میں پوزیشنیں حاصل کیں ۔

دی نیشنل سکول کے سٹوڈنٹس کے والدین نے بھی اس سپورٹس گالہ میں شرکت کی ،ادارے کے طلبا و طالبات انتہائی پرجوش تھے اور انہوں نے تمام کھیلوں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا ۔ مسز کرن علیم خان نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباو طالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شمولیت خوش آئند ہے جو انہیں جسمانی طور پر چاک چوبند رکھنے کیلئے معاون ثابت ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دی نیشنل سکول کے معیار کو سراہا اور سپورٹس گالہ کے انعقاد کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے مقابلوں میں نجی تعلیمی ادارے شاندار خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور دی نیشنل سکول برکی روڈ کا سالانہ نتیجہ اور غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت شاندار رہی ہے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر کرنل(ر) مسعود الحق ، پرنسپل مسز ثمینہ میر نے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور سپورٹس گالہ میں شامل ہونے والے بچوں کی کارکردگی کو سراہا ،اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :