بھوبتیاں چوک ‘ تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار طالبعلم کو کچل ڈالا

اتوار 18 فروری 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) چوہنگ کے علاقے میں بھوبتیاں چوک پر تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار طالبعلم کو کچل ڈالا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ چوہنگ کے علاقے میں بھوبتیاں چوک پرطالبعلم فہد یونیورسٹی سے گھر جانے جارہا تھا کہ اسی دوران رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار بس نے اسے کچل ڈالا۔ فہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جب بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر فہد کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جبکہ بس قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔