پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی،ترقی کے تیز سفر میں کوئی رکاوٹ حال نہیں ہونے دی جائے گی،ایم ساجد عباسی

ماضی کے حکمرانوں نے قوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ،مسلم لیگ(ن)کی حکومت تمام اقدامات عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کررہی ہے،مسلم لیگی رہنما

اتوار 18 فروری 2018 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری و نومنتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے اپنے بیان کہاہے کہپاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی،ترقی کے تیز سفر میں کوئی رکاوٹ حال نہیں ہونے دی جائے گی،ماضی کے حکمرانوں نے قوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی مگر میاں نوازشریف کا دل عوام کیلئے دھڑکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ،پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت کو مقدم سمجھتی ہے،تمام اقدامات عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے کررہی ہے،باشعور عوام عمران خان کی دروغ گوئی اور بہتان تراشی سے تنگ آ چکے ہیں حتی کہ خیبرپختونخوا کے عوام بھی جھوٹ ،یوٹرن اور بے بنیاد الزامات کی منفی سیاست سے بیزار ہوچکے ہیں،آئندہ انتخابات میں دھرناگروپ کوپیشمانی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا اور پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی حمایت سے آئندہ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہو کرترقی کے سفر کو مزیدآگے بڑھائے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ قائد میاں نوازشریف کی کارکردگی سے بوکھلاکر چوردروازے کے عادی افرادنے غیرشائستہ ،بازاری حربے استعمال کرکے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن پوری قوم نے انہیں بری طرح مستردکردیا،پہلے چکوال کا ضمنی الیکشن اور اب لودھراں کا ضمنی الیکشن نے غیر سنجیدہ ،غیر جمہوری عناصرکو دن میںتارے دکھادئیے ہیں۔

چیئرمین ایم ساجدعباسی نے مزید کہاکہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایک ارب 18کروڑ درخت لگانے کے دعوے کئے لیکن کاغذات میں80کروڑ کے لگ بھگ درج ہیں،جس جنگلہ بس کی عمران خان بات کرتے تھے اب اسی جنگلہ بس کوخیبرپختونخوا میں 57ارب روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے،عاصمہ رانی کا بیدردی سے قتل ہوا،پرویزخٹک کہتاہے کہ ایسے قتل ہوتے رہتے ہیں، خیبرپختونخوا کی پولیس کو مثالی قرار دینے والے کو یہ نہیں پتہ کہ اس پولیس پر ڈکیتی،اغوا برائے تاوان،زیادتی سمیت57اہلکاروں پر مختلف مقدمات ہیں،غریب لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی پولیس میں جرات نہیں کہ ان ممبران کو گرفتار کرسکے۔

متعلقہ عنوان :