Live Updates

میاںنوازشریف ترقی اورعوامی خدمت کا نام ہیں، پی ٹی آئی کولودھراں الیکشن کے بعد نوازشریف کی مقبولیت کا اندازہ ہوجاناچاہیے،ملک سجاد

دھرنے،گالی گلوچ،الزام تراشی کی سیاست کے علمبردارحوصلہ رکھیں انہیں2018ء میں اپنی منفی سیاست کا جواب مل جائے گا،مسلم لیگی رہنما

اتوار 18 فروری 2018 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے چیئرمین ملک سجا دنے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں نوازشریف ترقی و عوامی خدمت کا نام ہے،عوام میاں نوازشریف کے ساتھ ہے،لودھراں الیکشن میں پھرامانت،دیانت اور خدمت کی سیاست کی جیت ہوئی ،تحریک انصاف کو اب ان کی اصلیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا، لودھراں الیکشن میں عبرتناک شکست کے بعدانہیں قائد میاں نوازشریف کی عوام میںمقبولیت کا اندازہ ہوجاناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور میاں نوازشریف سے پاکستان کے عوام محبت کرتے ہیں،انہیں حکومت سے تونکالا گیا ہے تاہم عوام کے دلوں سے انہیں نہیں نکالاجاسکتا،خدمت کی سیاست میاں نوازشریف کا اولین ایجنڈا ہے،مسلم لیگ(ن)کی موجودہ حکومت نے عوامی خدمت کے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین ملک سجاد نے کہاکہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور عوام کا معیارزندگی بلند کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ہے حکومت تسلسل کے ساتھ اپنے انقلابی پروگرام پر عملدرآمدجاری رکھے گی،عمران خان اور ان کے حواریوں کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی،اپوزیشن جتنی مرضی سازشیں کرلیں سینیٹ انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوامی خدمت کی سیاست کے سامنے جھوٹ بولنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں ،جھوٹ،انتشار اور منافقت کی سیاست کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں،احتجاج اور دھرنوں کی قیمت اس غریب قوم کو چکاپڑی ہے،دھرنے ، احتجاج اور انتشار کی سیاست کے علمبرداروں کو 2018ء میں اپنی منفی سیاست کا جواب مل جائے گا۔مسلم لیگی رہنماملک سجاد نے کہاکہ قائد میاںنوازشریف نے اپنے بیٹے کی فرم سے ایک خیالی تنخواہ بھی نہیں لی وہ نااہل جبکہ عمران خان نے خود اپنی آف شورکمپنی کا اعتراف کیااور اہل قرار پائے ،سپریم کورٹ کے سامنے انصاف کا ترازو ہوناچاہیے ،عمران نیازی نے دھرنوں اورلاک ڈائون کی منفی سیاست سے ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے،صوبہ پختونخوا میں بدترین کارکردگی دکھانے والے یہ عناصر کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے، آئندہ 2018ء کے انتخابات میں عوام خدمت کرنے والوں اور ترقی کاسفر روکنے والوں کا فیصلہ اپنے ووٹ کی طاقت سے کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات