گورنر محمد رفیق رجوانہ کی میاں عرفان دولتانہ کے ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

اتوار 18 فروری 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گلبرگ لاہور میں ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ اور ان کے صاحبزادے میاں عرفان دولتانہ کے ہوٹل /ریسٹورینٹ ’’میذونیٹ ایکسپریس ‘‘کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میںچیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی، ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ،ممبرزصوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل ،محترمہ ذکیہ شاہنوازصاحبہ ، شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کے علاوہ ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ان کی یہاں بطور مہمان خصوصی شرکت ان کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے۔ گورنرپنجاب کو یہاں مختلف قسم کے کھانے بھی پیش کئے گئے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا۔