حکومت عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے ‘احسن اقبال

اتوار 18 فروری 2018 18:10

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کروڑوں روپے خر چ کر رہی ہے اور مختلف شہروں میںکینسر کے علاج کی سہولت کے لئے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں زیر تعمیر کینسرسنٹر کے دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کینسرسینٹر کی تعمیر سے یہاں پر تشخیص اور ابتدائی علاج ومعالجہ ہو گا اور یہ ایک سال میں مکمل ہو گا اس کینسر سنٹر پر ستر کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے سنٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اوروہاں ہونیوالیتعمیراتی کاموں کامعائنہ کیا۔واضح رہے کہ اس کینسر سنٹر کے قیام سے نارووال اور دیگر اضلاع کے عوام استفادہ حاصل کر سکیں گے۔