نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے زیر اہتمام مارچ میں ڈرامہ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا

اتوار 18 فروری 2018 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ ’’ناپا‘‘ کے زیر اہتمام مارچ میں ڈرامہ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا جو دو ہفتے تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں ناپا کے اسٹوڈنٹس نے بہترین تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ناپا کے تمام ڈراموں میں زیادہ تر اسی ادارے کے اسٹوڈنٹس کو لیا جاتا ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ اس کے علاوہ رواں ماہ ایک نیا اسٹیج ڈرامہ ’’بندھن‘‘ بھی پیش کیا جائے گا۔ ڈرامہ فیسٹیول کے سلسلے میں (آج) پیر کو پریس کانفرنس بھی منعقد ہو گی۔