کراچی مکمل تباہ حالی کا شکار ہو چکا ہے ،حافظ احمد علی

سرکاری اسپتالوں میں غریب عوام کے لئے ادویات میسر نہیں ہیں،معصوم بچے گندے نالوں میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہارہے ہیں، خطاب

اتوار 18 فروری 2018 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) جمعیت علمائے اسلام(س)صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری حافظ احمد علی نے کہاہے کہ کراچی مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے،معصوم بچے گندے نالوں میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہارہے ہیں،سرکاری اسپتالوں میں غریب عوام کے لئے ادویات میسر نہیں ہیں،جدید علاج کی سہولیات مہیا نہیں کی جارہی ہیں۔ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام ٹیسٹ اور دوائیں مریضوں کو باہر سے کروانے پڑتے ہیں ،جو غریب عوام کے بس سے باہر ہیں ، عوام کو دینے کے لئے حکمرانوں کے پاس صرف باتوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے ، حکمرانوں کے اس رویہ سے عوام تنگ آچکی اور اب حکمرانوں کے کسی جھانسے میںآنے والی نہیںہے حکمران صرف اپنے مغربی آقائو ںکو خوش کر نے کی فکرمیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک وملت کو غیروں کے آسرے پر چھوڑدیاگیاہے عوام کی کسیی بھی ادارے میں داد رسی کرنے والاکوئی نہیں ہے۔حافظ احمدعلی نے کہاکہ حکمرانوں کو اپنے اس اقدام سے بازآجاناچاہیے ورنہ حکمرانوں پر اللہ کا سخت عذاب نازل ہوگا ۔ اللہ پاک کی سخت پکڑسے نہیں بچ سکتے۔اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام(س) صوبہ سندھ کے نائب امیر مولانا مشتاق عباسی،مولانا غلام مصطفی فاروقی ، علامہ حماد مدنی ،مفتی عابد،الحاج عبدالستار بلوچ ،قاری عبدالغفور شاکر ،مفتی ظل الرحمن،مولانا محمد نقشبندی ،حافظ بلال ،صابر گجر اور دیگر علمائے اکرام اوررہنما بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :