ٓؓؒ پانامہ میں سیکڑوں کردار ہیں ،ْ صرف منتخب وزیر اعظم کو بنانا عوام کے ذہنوں میں بڑے سوالات کو جنم دے رہا ہے،علی اکبرگجر

اتوار 18 فروری 2018 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو کمزور کرنے اور ملک کے منتخب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف جھوٹ اور سیاسی مفاد میں لپٹے بیانات پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوامی مقبولیت کم نہیں کر سکتی․ قوم سرے محل سے شروع ہونے والے واقعات سمیت ہر شخص کا احتساب دیکھنے کی خواہش مند ہی․ پانامہ کہانی میں سیکڑوں کردار ہیں لیکن نشانہ ایک جماعت اور ملک کے منتخب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو بنانا عوام کے ذہنوں میں بڑے سوالات کو جنم دے رہا ہی․ عوام انصاف کاحقیقی چہرہ دیکھنا چاہتے ہیں مخصوس طرز انصاف معاشرے کی بے یقینی کا سبب بنتا ہے اور کسی بھی قوم کے انصافی کی فراہمی کے اداروں پر اعتماد کو کمزور کرتا ہی․ملک کے کونے کونے سے عوام نے میاں محمد نواز شریف پر غیر متزلزل اعتماد کے مظاہرے کر کے تمام مخالفین کو واضح پیغام دیا ہے کہ احتساب اور انصاف کا موجودہ سلسلہ فرد واحد اور ایک جماعت کو نشانہ بنا رہا ہے جو م ریاستی اداروں ، عوام اور جمہوریت کے مابین تعلق کو کمزور کر رہا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن) ہمیشہ حقیقی احتساب اور انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کی جدوجہد کرتی رہی ہے لیکن جب حقیقی احتساب اور انصاف کا وقت آیا تو سرے محل جیسے واقعات اور ملک کو لوٹ مار کے ذریعے معاشی طور پر اپاہج بنانے والوں کی طرف کسی قوت نے دیکھنا گوارا نہیں کیا․ تمام تر تحفظات کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی ہی حکومت میں ایک ایسے احتساب اور انصاف کے سوا نیزے پر ہے اور اداروں کے احترام اور تقدس کو ملحوظ رکھتے ہوئے احتساب کے لئے خود کو پیش کر رہی ہی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان عوام کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بیانیے کی روشنی میں تیزی سے جمہوری تبدیلیوں کا سفر طے کر رہا ہی․ عوام کو غلام بنانے اور انہیں صرف ووٹ کی پرچی کا ایندھن سمجھنے کا دور ختم ہورہا ہے آنے والے سالوں میں پاکستان پر بندوق اور پیسے کی بجائے ووٹ کی حکمرانی ہوگی جس کی قیادت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کر رہے ہونگے

متعلقہ عنوان :