آئی جی سندھ کا سمن آباد میں مبینہ طور پر نقب زنی کی وارداتوں کا نوٹس ،ْ ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی

اتوار 18 فروری 2018 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایف بی ایریا سمن آباد میں مبینہ طور پر نقب زنی کی وارداتوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری اور پولیس ڈپلائمنٹ پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس پی سینٹرل سے ایسی وارداتوں کے حوالے سے ابتک گرفتار ملزمان اور گروہوں سے تفتیشی امور سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ مذکورہ نقب زنی کے کرائم سین سے شواہد کی بدولت تفتیش کو انتہائی ٹھوس اور مؤثر بناکر ملوث ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :